کم ترین عر صہ والے چیف جسٹس میں جسٹس جواد ایس خواجہ دوسرے نمبر پرآگئے

ہفتہ 15 اگست 2015 19:34

کم ترین عر صہ والے چیف جسٹس میں جسٹس جواد ایس خواجہ دوسرے نمبر پرآگئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) چیف جسٹس محمد شہاب الدین کو کم عرصہ چیف جسٹس رہنے کااعزاز حاصل ہے۔ وہ صرف 10 دن کیلئے چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہ رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے 3 مئی 1960ء کو بطور چیف جسٹس عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور 12 مئی کو سبکدوش ہوئے تھے سب سے کم عرصہ کیلئے چیف جسٹس رہنے والوں کی فہرست میں جسٹس بشیر جہانگیری تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 7 جنوری 2002ء کو چیف جسٹس ارشاد حسن کی ریٹائرمنٹ پر چیف جسٹس کا حلف اٹھایا تھا اور اسی ماہ 31 جنوری کو ریٹائر ہوئے تھے۔یا د رہے کہ جسٹس جواد ایس خواجہ 24 دن کے لئے چیف جسٹس کاعہدہ سنبھالیں گے `

متعلقہ عنوان :