پنجاب ڈرگز ایکٹ میں مزید ترمیم،جعلی ادویات فروخت کرنیوالوں کی سزاء 5 سال سے بڑھا کر 10 سال کردی گئی

ہفتہ 15 اگست 2015 19:44

پنجاب ڈرگز ایکٹ میں مزید ترمیم،جعلی ادویات فروخت کرنیوالوں کی سزاء ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) پنجاب ڈرگز ایکٹ 1976ء میں حکومت پنجاب نے مزید ترمیم کرتے ہوئے جعلی ادویات فروخت کرنیوالوں کی سزاء 5 سال سے بڑھا کر 10 سال اور 1 لاکھ روپے جرمانہ سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے جرمانہ کرنیکی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے وزارت ہیلتھ کوہدایات جاری کی ہیں جس میں جعلی ادویات کے خاتمے کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ میڈیکل سٹورز پر ڈرگز ایکٹ کے تحت سہولیات فراہم نہ کرنے ،غیر معیاری ،زائد المعیاد ادویات فروخت کرنیوالوں کیخلاف بھی کاروائی کی جائیگی ۔محکمہ صحت پنجاب سے وابستہ سنیئر آفیسر نے آن لائن کوبتایا کہ جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے ڈرگز ایکٹ 1976ء میں ترمیم کے بعدپنجاب بھر کے تمام اضلاع میں کریک ڈاؤن17اگست سے شروع کیا جائے گا `

متعلقہ عنوان :