ورلڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ،ثائنہ نہوال فائنل میں پہنچنے والی پہلی بھارتی پلیئر بن گئیں

ہفتہ 15 اگست 2015 20:43

ورلڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ،ثائنہ نہوال فائنل میں پہنچنے والی پہلی بھارتی ..

جکارتہ ۔ 15 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) سٹار پلیئر ثائنہ نہوال نے بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر ورلڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ ویمنز سنگل ایونٹ کے فائنل میں پہنچ کر نئی تاریخ رقم کر لی، نہوال نے سیمی فائنل میں حریف انڈونیشین پلیئر کو شکست دے کر پہلی بار فائنل تک رسائی حاصل کی اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی بھارتی پلیئر بن گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں جاری میگا چیمپئن شپ میں کھیلے گئے ویمنز سنگل ایونٹ کے سیمی فائنل میچ میں بھارتی پلیئر ثائنہ نہوال نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف انڈونیشین پلیئر لنڈاوینی کو 21-17 اور 21-17 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔