ایرانی حکومت کے تعاون سے تعمیر ہونے والے مدر اینڈ چائلڈ کیئر اسپتال کا افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ 22 اگست کو کریں گے

ہفتہ 15 اگست 2015 21:06

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء)ایرانی حکومت کے تعاون سے تعمیر ہونے والے مدر اینڈ چائلڈ کیئر اسپتال کا افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ 22 اگست کو کریں گے جبکہ اسپتال سے متصل پلاٹ پر گرلز ہائی اسکول کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرخیرپور منور علی مٹھانی نے مدر اینڈ چائلڈ کیئر اسپتال کی تزئین و ٓرائش کے کام کا جائزہ لینے کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسپتال کا کام آخری مراحل میں ہے اور جلد اس کو افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ کریں گے جبکہ اسپتال کے برابر کے پلاٹ پر گرلز ہائی اسکول کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھا جائے گا ۔