خزانے کے متلاشی، خزانہ ڈھونڈا بھی تو کہاں

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 15 اگست 2015 21:12

خزانے کے متلاشی، خزانہ ڈھونڈا بھی تو کہاں

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15اگست۔2015ء)حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے نیویارک کی گلیوں کے نیچے واقع گٹر کی سیوریج لائنوں میں چار گھنٹے خزانے کی تلاش میں سرگرداں رہنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیاہے۔ نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق انہوں نے ان تینوں کو رنگے ہاتھوں فلیٹ بش کی گلی کے نیچے سے پکڑا ہے۔ان کے پاس ایک میٹل ڈی ٹیکٹر بھی تھا جو انہیں متوقع خرانے کو تلاش کرنے میں مدد دیتا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان تینوں نے اس ماحول میں 4 گھنٹے گٹر میں گذارے۔

(جاری ہے)

پولیس کمشنر کا کہنا تھا کہ میں تو اس سیوریج لائن سے کبھی بھی رینگ کر نہ گذروں۔ گرفتار ہونے والے 21 سالہ مارکوئس ایوانز،35 سالہ ڈامیئن نیویس اور 45 سالہ ڈیوڈ ہنی بال پر دخل اندازی اور جان بوجھ کر لاپروائی سے خطرے میں پڑنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ان الزامات سے زیادہ تو ان تینوں کو اصل سامنا اس بے عزتی سے ہے جو سیوریج لائن سےخالی ہاتھ نکلنے پرہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں مارکوئس ایوانز کی وجہ سے سیوریج لائن میں گھسنے کے قابل ہوئے جو ڈپیارٹمنٹ آف انوائرمنٹ پروٹیکشن کا ملازم ہے۔