اسلام آباد ، تھانہ ترنول کی حدود میں دو موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ، دو افراد زخمی

ہفتہ 15 اگست 2015 22:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) اسلام آباد کے مضافاتی علاقے تھانہ ترنول کی حدود اتفاق ٹاؤن میں دو موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع کے بعد تھانہ ترنوال پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور ضابطے کی کارروائی کا آغاز کردیا پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے افراد تھے موٹر سائیکل پر سوار تھے جن کی عمر قریب بائیس سے پچیس سال تھی معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان کا تعلق کے پی کے نوشہرہ سے تھا۔