اسلام آباد‘ پولیس نے مختلف واقعات و سانحات کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی

ہفتہ 15 اگست 2015 22:49

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء ) چوری، دھوکہ دہی، لڑائی جھگڑے، دھمکیاں، فائرنگ اور لاپرواہی سے گاڑیاں چلاتے ہوئے حادثات کے حوالے سے مقدمات درج کرلئے گئے۔محمد حسین نے مارگلہ پولیس کو بتایا کہ ایف ایٹ ون سے اسکی موٹر سائیکل ہنڈا 125 آر آئی ایل۔1032 مالیتی 75ہزار چوری ہوئی ہے۔ترلائی کے منور خان نے کرال پولیس کو بتایا کہ عبدالعزیز اور عاشق نے پلاٹ کے عوض 10 لاکھ پچاس ہزار روپے دھوکہ دہی سے لئے۔

سید مقسوم حسین نے کراچی کمپنی پولیس کو بتایا کہ میرا بیٹا تیمور جو کہ حادثے میں جاں بحق ہوچکا ہے اس نے ہنڈا گاڑی 12 لاکھ 20 ہزار کے عوض خالد کو فروخت کی۔ خالد حسین نے دو لاکھ روپے دئیے بقایا رقم ادا نہیں کی۔ اب دھمکیاں دے رہا ہے۔جنید شاہ نے بھارہ کہو پولیس کو بتایا کہ پنڈ بھاڑی میں مجھے جان سے مارنے کیلئے ندیم نے سات افراد کے ہمراہ فائرنگ کی اور مارپیٹ بھی کی۔

(جاری ہے)

وجہ عناد بہن کی طلاق کا معاملہ بتایا گیا ہے۔بحریہ ٹاؤن فیس ٹو میں ہوائی فائرنگ کے الزام میں دانیال خان کو گرفتار کرکے اس سے کلاشنکوف و دس راؤنڈ برآمد کئے گئے۔ لوہی بھیر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔لاپرواہی سے گاڑیاں چلاتے ہوئے فٹ پاتھ پر گاڑی مارنے اور پاس سے گزرنے والی مرسڈیز گاڑی کو ہٹ کرنے کے الزام میں عدنان الحسن اور محمد فاروق کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمات درج کئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :