`کراچی،شہریوں کو دودھ کے ذریعے زہر دیا جانے لگا

شرافی گوٹھ میں سرعام دودھ میں خطرناک کیمیکل ملایا جارہا ہے ،کمشنر کراچی نے نوٹس لے لیا`

ہفتہ 15 اگست 2015 23:18

`کراچی،شہریوں کو دودھ کے ذریعے زہر دیا جانے لگا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء ) شہریوں کو دودھ کے ذریعے زہر دیا جانے لگا، شرافی گوٹھ میں سرعام دودھ میں خطرناک کیمیکل ملایا جارہا ہے جس کاکمشنر کراچی نے نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق دودھ کے تاجر موت کے سودا گر بن گئے، شہر کے مختلف علاقوں میں کیمیکل ملا مضر صحت دودھ کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے، کراچی کے شہری مضر صحت دودھ پینے پر مجبور ہیں۔

کراچی کے شرافی گوٹھ میں کھلے عام دودھ میں خطرناک کیمیکل کی ملاوٹ کی جارہی ہے، امونیم ملا دودھ شہر بھر میں فروخت کیلئے بھیجا جارہاہے جبکہ اسماعیل پہنور گوٹھ اور بھینس کالونی میں سرعام دودھ میں پانی کے ساتھ کیمیکل ایمونیم کی آمزیش کی جارہی ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق کیمیکل ملا دودھ انتہائی خطرناک ہے، جس کے پینے سے مختلف بیماریاں جنم لیتی ہیں اور بچوں میں پیٹ کے امراض کی مرض میں اضافہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ مضر صحت دودھ فروخت کرنے والو ں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔دوسری جانب کمشنر کراچی کی ٹاسک فورس نے آئندہ چندروز میں کیمیکل ملا ہوا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کیلئے ابتدائی مرحلے میں دودھ فروشوں کی دکانوں سے دودھ کے سیمپل حاصل کرکے انہیں چیک کرانے کی حکمت عملی تیار کی ہے ۔`

متعلقہ عنوان :