آج بھی لوگ بسنتی کے نام سے بلاتے ہیں‘ہیما مالنی

فلم ”شعلے“ میں امیاتبھ بچن اور ان کے شوہر دھرمیندر نے اہم کردار ادا کیا تھا

اتوار 16 اگست 2015 11:06

آج بھی لوگ بسنتی کے نام سے بلاتے ہیں‘ہیما مالنی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء)بالی ووڈ ڈریم گرل ہیما مالنی کا کہنا ہے کہ ان کی مقبول فلم ’ شعلے ‘ کو 40 سال گزرنے کے بعد بھی لوگ آج تک انہیں ’بسنتی‘ کے نام سے بلاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہندوستان کی مقبول فلم ’شعلے‘ میں ہیما مالنی نے بسنتی نامی ایک تانگے والی کا کردار ادا کیا تھا جس میں ان کے ہمراہ امیاتبھ بچن اور ان کے شوہر دھرمیندر نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ہیما مالنی نے فلم ’شعلے‘ کے چالیس سال مکمل ہونے پر اس کے حوالے سے ٹوئٹر پر ٹویٹ کی۔ریمیش سپی کی ہدایت میں بننے والی فلم شعلے 1975 کو اگست میں ریلیز کی گئی تھی۔یاد رہے کہ فلم شعلے اس سال کی بہترین فلم ثابت ہوئی تھی جس کا نام آج بھی بولی وڈ کی کامیاب فلموں میں سر فہرست ہے۔