اگلی فلم سے مزید رلاوٴں گا‘سلمان خان
فلم’ ’پریم رتن دھان پایو“ اس سال نومبر میں ریلیز کی جائے گی فلم میں سلمان خان کے ہمراہ اداکارہ سونم کپور اہم کردار ادا کریں گی
اتوار 16 اگست 2015 11:11
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) بالی ووڈ دبنگ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اگلی فلم ’پریم رتن دھان پایو‘ سے اپنے پرستاروں کو اور بھی زیادہ جذباتی کردیں گے۔سلمان خان کی حال ہی میں ریلیز فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ ہندوستان سمیت پاکستان میں بھی کافی پسند کی گئی تھی اور لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ سلمان خان کی اب تک کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔
بھارتی اخبار کے مطابق سلمان خان کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ ان کی اگلی فلم ’پریم رتن دھان پایو‘ خاندانی مسائل پر بنائی گئی ہے جس میں بھائی اور بہنوں کا اہم کردار دکھایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’اپنی آخری ریلیز فلم کی طرح اگلی فلم پریم رتن دھان پایو سے پرستاروں کو مزید رلاوٴں گا۔(جاری ہے)
اس فلم کی کہانی ایک ایسے بادشاہ پر مبنی ہے جو اپنی ذمہ داریوں سے تنگ آگیا اور اپنی جگہ کسی عام شخص کو دے دی جو اس کا ہم شکل ہے۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سلمان خان اس فلم میں ڈبل کردار ادا کریں گے۔اس فلم میں سلمان خان کو ایک بادشاہ کے روپ میں دکھایا جائے گا، اور اس دوران وہ فرنچ زبان میں بات بھی کریں گے جس کے لیے وہ اس زبان کو سیکھ رہے ہیں۔اس فلم میں سلمان خان کے ہمراہ بولی وڈ اداکارہ سونم کپور اہم کردار ادا کریں گی۔فلم’ ’پریم رتن دھان پایو“ اس سال نومبر میں ریلیز کی جائے گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.