شوبز میں لانگ جمپ یا شارٹ کٹ کی بجائے اپنی محنت کے بل بوتے پر مقام بنانا چاہتی ہوں ‘ ثناء جاوید

اسکرپٹ میں موجود اپنے کردار کا تفصیلی جائزہ لینے تک کسی پراجیکٹ کے لئے حامی نہیں بھرتی ‘ اداکارہ کی گفتگو

اتوار 16 اگست 2015 11:17

شوبز میں لانگ جمپ یا شارٹ کٹ کی بجائے اپنی محنت کے بل بوتے پر مقام بنانا ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) ٹی وی کی خوبرواداکارہ ثناء جاوید نے کہا ہے کہا کہ اسکرپٹ میں موجود اپنے کردار کا تفصیلی جائزہ لینے تک کسی پراجیکٹ کے لئے حامی نہیں بھرتی ، شوبز میں لانگ جمپ یا شارٹ کٹ کی بجائے اپنی محنت کے بل بوتے پر مقام بنانا چاہتی ہوں اور یقینا اس عمل سے ملنے والی کامیابی اور شہرت دیرپا ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ثناء جاوید نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں منجھی ہوئی اداکارہ کے طور پر مقام حاصل کرنے کیلئے بڑی محنت درکار ہے اورمیں نے اسی جذبے کے تحت اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ کبھی کسی سے حسدنہیں کی بلکہ دوسروں کی کامیابی سے خوش ہوتی ہوں اوریقینا میں بھی دوسروں سے اس طرح امید رکھتی ہوں۔ ثناء جاوید نے کہا کہ سینئرز کا بیحد احترام کرتی ہوں اور ڈرامے کے سیٹ پر میری کوشش ہوتی ہے کہ جس بھی سیکھنے کو ملے اسے حاصل کرلوں ۔

متعلقہ عنوان :