فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ہم سب کو اتفاق سے کام کرنا ہوگا ‘ ہمایوں سعید

کراچی سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسر فلمو ں میں بھر پور سرمایہ کاری کر رہے ہیں

اتوار 16 اگست 2015 11:21

فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ہم سب کو اتفاق سے کام کرنا ہوگا ‘ ہمایوں ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء ) فلم اور ٹی وی کے نامور اداکار ہمایوں سعید نے کہاہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ہم سب کو اتفاق سے کام کرنا ہوگا ،کراچی سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسر فلمو ں میں بھر پور سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ہماری جدوجہد رنگ لائیگی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ہمایوں سعید نے کہاکہ فلم انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرناکسی فرد واحد کا کام نہیں اس لئے ہم سب کو باہمی اتفاق اور ایمانداری سے کام کرناہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے پروڈیوسروں کو مزید نئی فلمیں بنانی چاہیے اور رائٹرز کو بھی ایسے سکرپٹ لکھنے چاہئیں جس سے ہمارے معاشرے کے مسائل اجاگر ہو سکیں ۔

متعلقہ عنوان :