ٹور میچ : آسٹریلیا نارتھمپٹن شائر کیخلاف مشکلات سے دوچار

اتوار 16 اگست 2015 11:42

ٹور میچ : آسٹریلیا نارتھمپٹن شائر کیخلاف مشکلات سے دوچار

نارتھمپٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16اگست ۔2015ء ) آسٹریلیا کے خلاف دوسرے تین روزہ ٹورمیچ میں نارتھمپٹن شائر نے پہلی اننگز میں396رنز بنا ڈالے ۔ سٹیون کک نے ناقابل شکست 142اور کائل کوئٹزر نے 86 رنز کی عمدہ اننگز تخلیق کی ۔

(جاری ہے)

بین ڈکٹ نے بھی نصف سنچری کھاتے میں درج کرائی ۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش نے 4 جبکہ پیٹ کمنز اور نیتھن لیون نے 3،3 وکٹوں کا بٹوارا کیا ۔ جواب میں دوسرے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو آسٹریلین ٹـیم نے 1 وکٹ کھو کر 13 رنز بنا لئے تھے ۔ آوٹ ہونیوالے کینگرو بلے باز ڈیوڈ وارنر تھے ۔