حج آپریشن کا آغاز، 150 عازمین حجاز مقدس روانہ ہوگئے

سیکیورٹی کے سخت انتظامات، بڑی تعداد میں حجاج کرام کے لواحقین کو ائیرپورٹ میں داخلہ کی اجازت نہ ملی عازمین 8دن مدینہ منورہ قیام کے بعد مکہ مکرمہ جائیں گے،اپنے پیاروں سے بات کرنے کے لئے حکومت نے تمام عازمین حج کو 5 ریال کو موبائل بیلنس بھی دیا ،1لاکھ48 ہزار368 حج پر جائیں گے،مناسق حج کیلئے خصوصی کتابچہ اور سی ڈی دی جا رہی ہے، حجاج کرام پاکستانی سفیر کا بھی کردارادا کریں گے، میڈیااورسول سوسائٹیزکی تجاویز کو مدنظررکھتے ہوئے شیڈول ترتیب دیا گیا،16اگست سے17ستمبرتک پروازیں عازمین حج کولیکرحجازمقدس پہنچیں گی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی عازمین حج کو ایئرپورٹ سے رخصت کرنے کیموقع پر میڈیا سے گفتگو

اتوار 16 اگست 2015 11:53

حج آپریشن کا آغاز، 150 عازمین حجاز مقدس روانہ ہوگئے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء )پہلی حج پرواز 150 عازمین کو لے کر حجاز مقدس کے لئے روانہ ہو گئی ، عازمین حج کو وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے رخصت کیا۔ پہلی حج پرواز 150 عازمین کو لے کر کراچی سے سعودی عرب کے لئے روانہ ہوئی۔اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جب کہ حجاج کرام کے ساتھ آنے والوں کو ایئرپورٹ کی حدود میں داخلے کی اجازت نہ ملی جس کے باعث بڑی تعداد میں عزام کرام کے لواحقین کو مایوس ہی گھروں کو لوٹنا پڑا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے عازمین حج کو ایئرپورٹ سے رخصت کیا۔ اس موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے کرتے ہوئے وفاقی وزیرمذہبی امور نے کہا کہ عازمین حج کی پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچے گی۔

(جاری ہے)

عازمین 8دن مدینہ منورہ قیام کے بعد مکہ مکرمہ جائیں گے۔ اپنے پیاروں سے بات کرنے کے لئے حکومت نے تمام عازمین حج کو 5 ریال کو موبائل بیلنس بھی دیا ۔

اس سال1لاکھ48 ہزار368 حج پر جائیں گے، حکومت نے تمام عازمین کیلئے صاف شفاف قرعہ اندازی کا اہتمام کیا ، ابتدائی طور پر21ہزارعازمین کو مدینہ منورہ پہنچایاجائیگا، مناسق حج کیلئے خصوصی کتابچہ اور سی ڈی دی جا رہی ہے۔ حجاج کرام پاکستانی سفیر کا بھی کردارادا کریں گے، اس لئے میڈیااورسول سوسائٹیزکی تجاویز کو مدنظررکھتے ہوئے شیڈول ترتیب دیا گیا ۔16اگست سے17ستمبرتک پروازیں عازمین حج کولیکرحجازمقدس پہنچیں گی۔