گوجرانوالہ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا

اتوار 16 اگست 2015 11:55

گوجرانوالہ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء ) گوجرانوالہ میں تھانہ کینٹ کی حدود میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ کے تھانہ کینٹ کی حدود کلونڈی کھجور والی میں طفیل نامی شخص نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ طفیل نے اپنی بیوی مسرت بی بی اور بیٹی عائشہ کے سر میں گولیاں ماریں جس کے باعث دونوں موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔ طفیل پیشے کے لحاظ سے ٹرک ڈرائیور ہے اور وہ 23 روز بعد گھر آیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :