ڈبلیو ٹی اے راجرز کپ سیمی فائنل، 18 سالہ سوئس کھلاڑی نے سیرینا ولیمز کو ہرا کر فائنل میں کوالیفائی کر لیا

اتوار 16 اگست 2015 12:04

ڈبلیو ٹی اے راجرز کپ سیمی فائنل، 18 سالہ سوئس کھلاڑی نے سیرینا ولیمز ..

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء)سوئٹزر لینڈ کی نوآموز اٹھارہ سالہ کھلاڑی نے دنیا کی نمبر ون اور انتہائی تجربہ کارامریکی کھلاڑی سیرینا ولیمز کو ہرا کر ڈبلیو ٹی اے راجرز کپ کے سیمی فائنل میں ایک بڑا اپ سیٹ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز یہاں ہونے والے مقابلے میں سوئس کھلاڑی بلینڈا بینکک نے سیرینا ولیمز کو 3-6,7-5اور 6-4سے ہرادیا۔اطلاعات کے مطابق 21بار گرینڈ سلام اعزاز حاصل کرنے والی سرینا ولیمز کو 2015ء میں پہلی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ان دونوں کھلاڑیوں کامقابلہ دو گھنٹے 28منٹ جاری رہا۔اس مقابلے کے بعدسوئس کھلاڑی فائنل میں پہنچ گئی ہیں جہاں ان کا مقابلہ سیمونا ہالپ سے ہوگا جنہوں نے اٹلی کی سارہ ارانی کو ہراکر یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔