ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز ،پاکستانی ٹیم 22ستمبر کو ہرارے روانہ ہوگی

اتوار 16 اگست 2015 12:06

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز ،پاکستانی ٹیم 22ستمبر کو ہرارے روانہ ہوگی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم 22ستمبر کو ہرارے روانہ ہوگی جہاں وہ زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گی۔پروگرام کے مطابق زمبابوے کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سے پہلا 27اور دوسرا 29ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچ یکم، تین اور پانچ اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ سیریز زمبابوے کے پاکستان کے دورے کے جواب میں جذبہ خیرسگالی کے تحت کھیلی جا رہی ہے او راس سے پاکستان عالمی رینکنگ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم بنا سکتا ہے۔

دوسری جانب ماہرین و مبصرین کے مطابق زمبابوے کے خلاف یہ مقابلے کانٹے دار ہونے کی توقع ہے کیونکہ انہیں ہوم گراؤنڈ اور اپنے شائقین کی حمایت حاصل ہوگی جبکہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ہوم سیریز میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔