قومی کھیل کانایاب ریکارڈ یکجا کرکے خدمت کا نیا باب رقم کررہے ہیں‘راوٴجاوید اقبال

اتوار 16 اگست 2015 12:06

قومی کھیل کانایاب ریکارڈ یکجا کرکے خدمت کا نیا باب رقم کررہے ہیں‘راوٴجاوید ..

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء)قومی کھیل کانایاب ریکارڈاورتصاویر یکجا کرکے خدمت کا نیا باب رقم کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے بانی واعزازی سیکریٹری جنرل پروفیسرراوٴجاوید اقبال نے خانیوال میں میگزین ہاکی جرنل کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس خصوصاََ نوجوان نسل کو ہاکی کے سنہرے دنوں کی یاد وں سے متعارف کروانے کابنیادی مقصدہاکی سے عدم دلچسپی کی کیفیت کو ختم کرنا ہے تاکہ ماضی کی طرح قومی کھیل گلی کوچوں میں کھیلاجاسکے۔

ہاکی کے مورخ اورماہرشماریات مظہرجبل پوری کی سرپرستی ومعاونت سے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی قومی کھیل کا نایاب ریکارڈاورتصاویر ،ہاکی کے بدلتے ہوئے قوانین اوران کے اثرات اورچھوٹے علاقوں میں ہونے ہاکی سرگرمیوں کو عوام الناس تک پہچانے کے لئے ہاکی میگزین کے اجرأکا وعدہ ”ہاکی جرنل“کے ذریعے پوراکررہاہے ۔

(جاری ہے)

یہ میگزین ہاکی کی سیاست پر تبصروں تجزیوں کی بجائے تاریخی و تکنیکی معلومات اورہاکی سرگرمیوں کو لوگوں تک پہچانے کا فریضہ انجام دے گا۔

بنیادی طورپر یہ میگزین ہمارے ایک بہت بڑے منصوبے ”PIH ہاکی لائبریری ومیوزیم “کی طر ف ایک قدم ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے معروف صحافی عبدالحفیظ سعید ی نے ہاکی میگزین کے اجرأکومثبت اورمنفردقدم قراردیتے ہوئے کہا کہ ہاکی جرنل کھیلوں کی صحافت میں قومی کھیل کے لئے معلومات کے حصول کابہترین ذریعہ ثابت ہوگا۔صحافتی برادری میگزین کے اجرأپر مبارکباد پیش کرتی ہے اوراس امید کا اظہار بھی کرتی ہے کہ ہاکی کے شائق اس کی سرپرستی بھی کریں گے۔۔تقریب سے PIH کے صدرزاہد شہاب ،میڈیاڈائریکٹرمیجر (ر)امین ناصر اوPIH اکیڈمی کوہی والہ کے سرپرست آصف نعیم ہاشمی نے بھی خطاب کیا ۔