سچن ٹنڈولکر نے عالمی سطح پر سٹار بنایا شعیب اختر

اتوار 16 اگست 2015 13:01

سچن ٹنڈولکر نے عالمی سطح پر سٹار بنایا  شعیب اختر

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باوٴلر شعیب اختر نے بھارتی بلے باز راہول ڈراوڈ کو اپنی زندگی کا سب سے ڈراوٴنا خواب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر نے انہیں عالمی سطح پر اسٹار بنایا سچن ٹنڈولکر بلا شبہ عظیم بلے باز ہیں  میرے لئے سب سے بڑا ڈراوٴنا خواب ایک اور ہندوستانی بلے باز راہول ڈراوڈ تھے۔

ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے 1999 میں ٹنڈولکر کو ٹیسٹ میچ میں پہلی ہی گیند پر آوٴٹ کرنے کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سچن نے ہی مجھے اسٹار بنایا اور میں اس پر ان کا بہت شکر گزار ہوں شعیب اختر نے کہاکہ آپ کو ہمیشہ معلوم ہونا چاہیے کہ بلے باز کیا شاٹ کھیلے گا میں جانتا تھا کہ سچن میرے خلاف شاٹ کھیلیں گے۔ انہوں نے مجھے خلا فراہم کیا اور میں نے اس کا فائدہ اٹھایا۔

(جاری ہے)

میں جانتا تھا کہ مجھے انہیں نا صرف رفتار بلکہ سوئنگ سے چکمہ دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سچن بلا شبہ ایک عظیم بلے باز ہیں۔ وہ کسی بھی باؤلر کو بہتر طریقے سے کھیل سکتے ہیں۔ جب ان کا دن ہو تو وہ باوٴلر کیلئے ڈراوٴنا خواب ثابت ہوتے تھے۔ شعیب اختر نے کہا کہ ان کے لیے سب سے بڑا ڈراوٴنا خواب ایک اور ہندوستانی بلے باز راہول ڈراوڈ تھے۔لیکن میرے لیے سب سے برا ڈراوٴنا خواب راہول ڈراوڈ تھے۔

وہ مجھے بور کر دیتے تھے۔ وہ پہلے بلے باز تھے جن سے مجھے ڈر لگا کیونکہ جب وہ میدان میں بلا تھامے آتے تو میں جانتا تھا کہ مجھے کم از کم مزید دو سیشن فیلڈنگ کرنا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ صرف وسیم اکرم ہی وہ باوٴلر تھے جو ڈراوڈ کو قابو کر سکتے تھے مجھ میں یہ قابلیت نہیں تھی، میرے خیال میں وہ ٹیسٹ میچوں میں میرے لیے سب سے سخت بلے باز تھے کیونکہ وہ ناصرف ذہنی لبلکہ جسمانی طور پر بھی آپ کو تھکا دیتے تھے، وہ کرکٹ کے محمد علی تھے۔

اس موقع پر انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹیم کی موجودہ تنزلی کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بورڈ میں 70-80 سال کے لوگ بیٹھے ہیں اور معاملات چلا رہے ہیں۔ میں نے جب سے آنکھیں کھولی ہیں  انہی لوگوں کو بورڈ میں دیکھا ہے اور یہ ہمیشہ رہیں گے پاکستان کرکٹ کو انہی لوگوں کی وجہ سے نقصان پہنچ رہا ہے اگر ہمارے پاس دوسرا عمران خان ہوتا تو ہم دنیا میں سب سے بہترین ٹیم ہوتے۔انہوں نے کہاکہ کاش ہمارے پاس ایک سچا لیڈر ہوتا تاکہ میں رزاق، ثقلین، اظہر اور آفریدی، تمام ہی کھلاڑی بہترین کرکٹر بن سکتے۔