پاکستانی خواتین کھلاڑی کسی سے کم نہیں، سکولز اور کالجز کی سطح پرکھیلوں کو لازمی قرار دیا جائے نینہ علی

اتوار 16 اگست 2015 13:07

پاکستانی خواتین کھلاڑی کسی سے کم نہیں، سکولز اور کالجز کی سطح پرکھیلوں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء)پاکستان ڈس ایبلڈسپورٹس ایسوسی ایشن کی سنیئر نائب صدر اورسپورٹس آرگنائزر نینہ علی نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین کھلاڑی کسی سے کم نہیں، سکولز اور کالجز کی سطح پرکھیلوں کے مقابلوں کو لازمی قرار دیا جائے ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کھلاڑیوں نے ایشین سطح پر کرکٹ ، اتھلیٹکس اور جوڈو میں میڈلز حاصل کئے ہیں اگر خواتین کھلاڑیوں کو مردوں کے برابر انٹر نیشنل سطح کی سہولیات فراہم کی جائیں تو اس میں کوئی شک نہیں کہ خواتین کھلاڑی عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام نہ روشن کر سکیں، نینہ علی نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور صحیح معنوں میں ان کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کرنے کی ضرورت ہے-