قومی آرچری ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روزہ اوپن ٹرائلز 23 اگست کو اسلام آباد میں ہونگے
اتوار 16 اگست 2015 13:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء)سیف گیمز اور انٹرنیشنل ایونٹس کے لئے قومی آرچری ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں اوپن ٹرائلز 23 اگست کو صبح نوبجے، پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے فٹ بال گراؤنڈ ، اسلام آباد میں ہونگے پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایا کہ ٹرائلز میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل( ریٹائرڈ) سید عارف حسن نے قومی آرچری ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں اوپن ٹرائلز کی منظور دے دی ہے، وصال محمد خان کوسلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے ممبران میں کرنل جنید عالم(آرمی) اور رضا شاہ(پولیس) شامل ہیں جبکہ ڈی ایس او راولپنڈی منظر شاہ سلیکشن کمیٹی کے سیکرٹری ہونگے، وصال محمد نے بتایا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا جائے گا اور قومی ٹیم آئندہ سال جنوری میں بھارت میں کھیلی جانے والی سیف گیمز اور آئندہ ماہ ستمبر میں بنکاک میں کھیلنے جانے والے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کرے گی-
مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی منسوخ، کسی تماشائی کو ٹکٹ کے پیسے واپس نہیں ملیں گے
-
مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی حمایت کردی
-
مصباح الحق کے بابر اعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کیلئے تین اہم مشورے
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹیپ بال کرکٹ کو پاکستان کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنا لیا
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل راولپنڈی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.