وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی وزیرداخلہ پنجاب کی رہائش گاہ پر ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت

وفاقی وصوبائی اداروں کو فوری طور پر ریسکیو ، وزارت داخلہ کے ہیلی کاپٹر کو زخمیوں کو ہنگامی بنیادوں پر ہسپتالوں میں منتقل کرنے کیلئے فراہم کرنے کی ہدایت

اتوار 16 اگست 2015 13:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیرداخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی رہائش گاہ پر ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیر داخلہ نے وفاقی وصوبائی اداروں کو فوری طور پر ریسکیو کی کارروائیوں کی ہدایت کی۔ انہوں نے وزارت داخلہ کے ہیلی کاپٹر کو بھی زخمیوں کو ہنگامی بنیادوں پر ہسپتالوں میں منتقل کرنے کیلئے فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر داخلہ نے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔