شمالی کوریا میں گھڑیوں کو نصف گھنٹے پیچھے کر دیا گیا

اتوار 16 اگست 2015 13:20

شمالی کوریا میں گھڑیوں کو نصف گھنٹے پیچھے کر دیا گیا

پیانگ ینگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) شمالی کوریا می ہفتے کی شب سے گھڑیوں کو نصف گھنٹے پیچھے کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے سرکاری ٹیلی وژ ن کی ایک رپورٹ میں بتایا گیاکہ پیا نگ یانگ جاپانی نوآبادیاتی دور کی تمام نشانیوں کو مٹا دینا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

1910ء سے 1945ء کے دوران جاپانی قبضے کے دوران جزیرہ نما کوریا کے وقت کو جاپان کے معیاری وقت کے مطابق بنا دیا گیا تھا۔ جنوبی کوریا نے اپنے پڑوسی ملک کے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کوریاوٴں کے ممکنہ اتحاد کی راہ میں یہ ایک نئی رکاوٹ ہے اور اس اقدام کے بعد دونوں کوریا مختلف ٹائم زون میں چلے گئے ہیں۔