فوج نے جانوں کانذرانہ دے کر جنوبی وزیر ستان میں امن قائم کر دیا،آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن
مقامی اور غیر ملکی آئل اینڈ گیس کمپنیاں وزیرستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں،غیاث پراچہ
اتوار 16 اگست 2015 13:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ فوج نے وزیر ستان میں امن قائم کر دیا ہے جسکے بعد کئی مقامی اور غیر ملکی آئل اینڈ گیس کمپنیوں وہاں کام کرنے کی خواہاں ہیں۔انھیں جلد از جلد کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کیلئے تمام سہولیات دی جائیں۔ فاٹا توانائی اور قدرتی وسائل سے مالا مال علاقہ ہے جہاں کے وسائل مقامی آبادی کو روزگار اور علاقے کی ترقی کے علاوہ ملکی معیشت کو سنبھالا دے سکتے ہیں۔
غیاث پراچہ نے یہاں جارہی ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ پاک فوج ہماری خاطر اپنی جانوں کا نزرانہ دیکرشمالی و جنوبی وزیرستان میں امن قائم کر کے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے جس سے ملک بھر کے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔(جاری ہے)
بچے کھچے دہشت گرد شوال میں چھپے ہوئے اور فوج کے گھیرے میں ہیں اور وہ دن دور نہیں جب ان پر کاری ضرب لگا کر حتمی کامیابی کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا جس سے پاکستان کا شمارایک بار پھر پر امن ممالک میں ہو گا۔
انھوں نے کہا کہ مقامی و غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے فاٹا میں سرمایہ کاری کے آغاز سے تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغا ہو گا۔ مختلف آئل اینڈ گیس کمپنیوں نے شمالی و جنوبی وزیرستان سمیت متعدد ایجنسیوں میں بہت سے بلاک حاصل کر رکھے ہیں جہاں ایک رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے زیادہ تیل موجود ہے جبکہ ٹانک کے پہاڑ گیس کے زخائر سے بھرے ہوئے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.