شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خودکش دھماکہ،اسلام آباد اور راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

اتوار 16 اگست 2015 13:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خودکش دھماکے کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

(جاری ہے)

اتوار کو اٹک کے نواحی گاؤں شادی خان میں کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خودکش دھماکہ ہوا جس میں چھ افراد جاں بحق جبکہ صوبائی وزیر داخلہ سمیت بیس کے قریب زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے اٹک ‘ حضرو اور راولپنڈی اسلام آباد کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ جڑواں شہروں کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :