ناروے آرکٹک ریس ، بیلجئم کے بین ہرمنس تیسرے مرحلے میں کامیاب

اتوار 16 اگست 2015 13:45

ناروے آرکٹک ریس ، بیلجئم کے بین ہرمنس تیسرے مرحلے میں کامیاب

ناروے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء ) ناروے میں جاری آرکٹک سائیکل ریس کے تیسرے مرحلے میں بیلجیئم کے بین ہرمنس نے برتری حاصل کر لی۔ ناروے کے خوبصورت ٹریکس پر جاری آرکٹک سائیکل ریس کے تیسرے مرحلے میں رائڈرز بہت پر جوش نظر آئے۔

(جاری ہے)

ریس کے شرکا نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے خوب ہاتھ پاوٴں چلائے۔ بیلجیئم کے سائیکلسٹ بین ہرمنس نے بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے سب سے پہلے فنش لائن عبور کر کے تیسری سٹیج اپنے نام کی۔ اس جیت کے بعد انہیں ریس میں ساتھی رائیڈرز پر مجموعی برتری بھی مل گئی ہے۔ ایونٹ کا اگلا مرحلہ 183 کلومیٹرز پر مشتمل ہو گا۔