ٹیم سے ڈراپ ہونا تو اب روزمرہ جیسی بات بن چکی،رنگنا ہیراتھ

اتوار 16 اگست 2015 13:46

ٹیم سے ڈراپ ہونا تو اب روزمرہ جیسی بات بن چکی،رنگنا ہیراتھ

گال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء)کیریئر کا بیشتر عرصہ متایا مرالی دھرن کے سائے میں گزار دینے والے سری لنکن اسپنر رنگنا ہیراتھ نے ایک عشرے کے دوران ٹیم سے ڈراپ ہونے کو روزمرہ کا معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کیخلاف سیریز میں پہلی بار ڈراپ نہیں ہوئے بلکہ انہیں تو کیریئر کے دوران متعدد بار اس آزمائش سے گزرنا پڑا جو ان کیلئے اب روزمرہ کا معاملہ بن کر رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہر بیٹسمین اور بالر کے کیریئر میں اچھا اور برا وقت آتا ہے لیکن چونکہ انہوں نے حالیہ برسوں کے دوران بہت اچھا وقت بھی دیکھا ہے لہٰذا وہ یہی سمجھتے ہیں کہ انہیں موقع ملنے پر اپنی موجودگی ثابت کرنا ہے اور اسی بھروسے کے ساتھ یہ میچ بھی اسی کا عکس ہے۔