قائمہ کمیٹی برائے قواعد و وضوابط اور استحقاق کا اجلاس کل ہو گا

اتوار 16 اگست 2015 13:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و وضوابط اور استحقاق کا اجلاس ( پیر) کو پارلیمنٹ لاجز پیس ہال میں ہو گا ۔ جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی اسد الرحمان کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق کمیٹی کا اجلاس ( پیر) کو پارلیمنٹ لاجز پیس ہال میں چیئرمین کمیٹی اسد الرحمان کی زیر صدارت ہو گا ۔

کمیٹی میں پانچ اراکین اسمبلی کی جانب سے تحریک استحقاق جمع کروائی گئی ہے جن میں شگفتہ جمانی ، ڈاکٹر نثار احمد جٹ ، میر دوستین خان دومکی ، حامد الحق خلیل ، شیر اکبر خان شامل ہیں ۔ تمام اراکین مختلف سرکاری افسرا کے رویوں کے خلاف استحقاق کی تحریک جمع کروائی ہے جو کہ ایجنڈے میں شامل کر دی گئی ہے ۔