ہری پور میں ضمنی انتخاب شروع، ہاکستان کا پہلا بائیومیٹرک الیکشن

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 16 اگست 2015 13:55

ہری پور میں ضمنی انتخاب شروع، ہاکستان کا پہلا بائیومیٹرک الیکشن

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16اگست۔2015ء)ہری پور میں این اے 19 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ شروع ہوچکاہے پاکستان میں پہلی مرتبہ بائیو میڑک سسٹم کے تحت ووٹنگ کا تجربہ کیا جارہا ہے، یہاں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ ملکی تاریخ میں آج بروز اتوار پہلی مرتبہ پہلی مرتبہ بائیومیٹرک ووٹنگ کا تجربہ کیا جارہا ہے۔

دیہی اورشہری پولنگ اسٹیشنوں کے تیس پولنگ اسٹیشنوں پربائیومیٹرک مشینوں کی تنصیب کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

این اے 19 پرپی ٹی آئی کے راجہعامر زمان نے مسلم لیگ ن کے امیدوارعمرایوب کی فتح کو چیلنج کیا تھا جس پرسپریم کورٹ نے عمرایوب کو ڈی سیٹ کرکے دوبارہ الیکشن کے انعقاد کا حکم دیا تھا۔ حلقہ این اے 19 میں 5،77،480 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کے لئے 513 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں 1218 پولنگ بوتھ ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے 209 کو حساس جبکہ 40 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قراردیا گیا ہے۔ حلقتے میں سیکیورٹی کے لئےایف سی، پولیس اور پاک فوج کے دستے تعینات ہیں، پاک فوج کے 2150 فوجی اہلکار سیکیورٹی کی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ ضلعی انتظا میہ نے الیکشن کے دن اسلحے کی نما ئش اورہوائی فا ئرنگ پردفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی ہے۔