قصور سکینڈل پر قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس 24 اگست کو ہو گا

اتوار 16 اگست 2015 13:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) قصور سکینڈل پر قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس 24 اگست کو ہو گا جس میں چائلڈ پروٹیکشن بل اور قومی کمیشن 2015 بل کی منظوری کا امکان ہے سینٹ کی کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس آج پیر طلب کیا گیا ہے جس میں تمام تر معاملات کا جائزہ لیا جائے گا ۔