نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے زیر قبضہ جنگلات کی کئی ایکڑز زمین کی سمری سپریم کورٹ میں پیش

اتوار 16 اگست 2015 13:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) راولپنڈی ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے زیر قبضہ جنگلات کی کئی ایکڑز زمین کی سمری سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2009 میں ملک محمد شفیع کی طرف سے محکمہ جنگلات پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے زیر قبضہ زمین کے حوالے سے دائر کردہ درخواست پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا گزشتہ سال نومبر میں یونیو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی جس میں راولپنڈی کی متعدد ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے زیر قبضہ 215 ایکڑز زمین بتائی گئی تھی جبکہ 9 ماہ بعد راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے 12 اگست کو ایک سمری بھجوائی جس میں محکمہ جنگلات کی زیر قبضہ زمین 600 ایکڑ ہونے کا دعوی کیا گیا ہے واضح رہے کہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی جانے والی یہ چوتھی رپورٹ ہے ۔

متعلقہ عنوان :