برونڈی سابق آرمی چیف ژاں بکوماگو کو قتل کر دیا گیا بیٹی شدید زخمی

اتوار 16 اگست 2015 14:12

برونڈی  سابق آرمی چیف ژاں بکوماگو کو قتل کر دیا گیا  بیٹی شدید زخمی

بوجمبورا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) برونڈی میں سابق آرمی چیف ژاں بکوماگو کو قتل کر دیا گیا بیٹی شدید زخمی ہوگئیں غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت بوجمبورا میں نامعلوم حملہ آوروں نے گھر کے باہر گولیاں مار کر ہلاک کر دیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہیں اس وقت نشانہ بنایا گیاجب وہ صبح چرچ میں عبادت کے بعد واپس گھر لوٹ رہے تھے۔

(جاری ہے)

پرتشدد کارروائی میں بکوماگو کی بیٹی شدید زخمی ہو گئیں ، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا -

متعلقہ عنوان :