صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزدہ دھماکے میں شہید ہو گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 16 اگست 2015 14:14

صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزدہ دھماکے میں شہید ہو گئے

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16اگست۔2015ء)صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ ڈیرے پر ہونے والے دھماکے میں شہید ہو گئے ہیں جبکہ دھماکے میں مزید 10افراد شہید اور متعدد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت شجاع خانزادہ اپنے ڈیرے پر لوگوں کے مسائل سن رہے تھےکہ ایک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے باعث چھت زمین بوس ہو گئی اور 20 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے جبکہ دس کے قریب افراد شہید بھی ہوئے ہیں ۔