کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ پر خودکش حملے کی ذمہ دار لشکر جھنگوی نے قبول کر لی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 16 اگست 2015 15:07

کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ پر خودکش حملے کی ذمہ دار لشکر جھنگوی نے قبول ..

اسلام آباد/اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16اگست۔2015ء)وفاقی وزارت داخلہ کے ذارئع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ پر حملے کی ذمہ داری کالعدم لشکر جھنگوی نے قبول کرلی ہے۔ شجاع خانزادہ کو کالعدم لشکری جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق کی ہلاکت کے بعد سے مبینہ طور پر سیکیورٹی خدشات تھیں۔

(جاری ہے)

ڈان نیوز کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل لاہور میں بھی ان پر حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، کچھ عرصہ قبل 2 گرفتار دہشت گردوں سے منصوبہ بندی سے متعلق معلومات ملی تھیں ذرائع کے مطابق القاعدہ کا گروپ کالعدم لشکر جھنگوی شجاع خانزادہ پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق شجاع خانزادہ کو پہلے بھی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں۔