ہری پور میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کاعمل جاری

اتوار 16 اگست 2015 15:22

ہری پور میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کاعمل جاری

پشاور۔(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء)ہری پور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے19میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے اور 30پولنگ سٹیشنوں میں پہلی بارووٹرزکی شناخت کیلئے تجرباتی طور پر بائیومیٹرک مشین استعمال کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اس حلقے میں پاکستان مسلم لیگ ن لیگ کے بابرنواز اور پی ٹی آئی کے راجاعامرزمان میں مقابلہ ہے حلقے کے پانچ سوتیرہ میں سے بیالیس پولنگ سٹیشنزکوحساس ترین قرار دیاگیاہے جہاں پولیس کے ساتھ فوجی دستے بھی تعینات ہیں ۔حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد پانچ لاکھ ستترہزارچارسواسی ہے ۔