آپریشن خیبر ون کے نتیجہ میں متاثر ہونے والے بے گھر افراد کی واپسی کا سلسلہ جاری، 43 ہزار 695 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے
اتوار 16 اگست 2015 15:23
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) آپریشن خیبر ون کے نتیجہ میں متاثر ہونے والے بے گھر افراد (آئی ڈی پیز) کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ باڑہ خیبر ایجنسی کے اب تک 43 ہزار 695 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے۔ واپسی کے موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے بے گھر افراد کو مفت ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے علاوہ نقد مالی امداد کے حصول کیلئے اے ٹی ایم کارڈز اور چھ ماہ کا مفت راشن فراہم کیا جارہا ہے۔
فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جاری رپورٹ کے مطابق باڑہ خیبر ایجنسی کے بے گھر افراد کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 38 ہزار 376 رجسٹرڈ خاندان جبکہ چار ہزار 719 غیر رجسٹرڈ خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ چکے ہیں۔ حکام کے مطابق واپسی کے موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کی جارہی ہے جبکہ بے گھر افراد کو چھ ماہ کامفت راشن دیا جارہا ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.