چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کل اہم مقدمات کی سماعت کرینگے

اتوار 16 اگست 2015 15:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کل (پیر) کومیڈیا کمیشن ، پولیس افسران کیخلاف کارروائی ، مارگلہ ٹنل کیس کی سماعت کرینگے جبکہ اٹھارہ اگست کو قومی زبان اردو کے نفاذ غیر قانونی تلور کا شکار ، علی ظفر توہین عدالت سمیت کئی اہم مقدمات کی سماعت کرینگے جبکہ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس قاضی فائز عیسی پر مشتمل تین رکنی بینچ اٹھارہ اگست تا اکیس اگست ، وکلاء کی جعلی ڈگریاں ، محمود اختر نقوی کی وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کیخلاف درخواست ، 450 غیر قانونی سی این جی سٹیشنز اوگرا عمل درآمد کیس راجہ پرویز اشرف فنڈز کیس ، بلدیاتی انتخابات کیس سمیت دیگر مقدمات کی سماعت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :