دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے‘ ایسے بزدلانہ واقعات سے دہشت گردی کے خلاف عزم کمزور نہیں ہوگا‘ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی وزیر داخلہ پنجاب کے ڈیرے پر دھماکے کی شدید مذمت

اتوار 16 اگست 2015 15:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے‘ ایسے بزدلانہ واقعات سے دہشت گردی کے خلاف عزم کمزور نہیں ہوگا‘ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اتوار کو سینیٹر پرویز رشید نے اٹک دھماکے میں جاں بحق افراد کے ورثاء سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کو پوری دنیا سراہتی ہے۔ دہشت گرد آگے آگے بھاگ رہے ہیں ہم ان کا پیچھا کررہے ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں اہم کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی گردنیں جھکیں گی ہمارا پرچم بلند ہوگا۔ ایسی کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔ دہشت گرد لوگوں سے زندگی چھیننے اور ہم عوام کو جینے کا حق دینا چاہتے ہیں۔