چوہدری نثار علی خان نے کرنل(ر) شجاع خانزادہ پر دھماکے کے بعد اپنی پریس کانفرنس منسوخ کر دی

اتوار 16 اگست 2015 16:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اٹک میں صوبا ئی وزیر داخلہ کرنل(ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر ہونے والے دہماکے کے بعد اپنی پریس کانفرنس منسوخ کر دی وفاقی وزیر داخلہ نے شام چھ بجے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرناتھا جس میں اہم امور سے میڈیا کو آگاہ کرناتھا مگر اٹک میں دھماکہ کی اطلاع پر پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی واضع رہے اس سے قبل وزیر داخلہ نے ہفتہ کی شام پریس کانفرنس سے خطاب کرنا تھا مگر نا معلوم وجوہات کی بنا پر اس روز بھی پریس کانفرنس منسوخ کر دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :