حکومت تمام چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے،فرحانہ قمر

حکومت عسکری قیادت اور پاکستانی عوام کے مابین مکمل ذہنی ہم آہنگی ہے،رکن قومی اسمبلی

اتوار 16 اگست 2015 16:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) اسلام آبادشعبہ خواتین کی صدر اور رکن قومی اسمبلی بیگم فرحانہ قمر نے کہاہے کہ حکومت دہشت گردی اور بے روزگاری سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے،تنقید برائے تنقید کی سیاست درست نہیں ترقیاتی اور تعمیراتی کاموں پر حکومت کی تعریف بھی کرنی چاہیے،منفی رویے جمہوریت اور ملکی استحکام کیلئے نقصان دہ ہیں،پاکستان وسائل سے مالامال ہے ہمیں ان وسائل سے بھرپو رفائدہ اٹھانا چاہیے-جاری بیان میں بیگم فرحانہ قمر نے کہاکہ ملکی ترقی واستحکام کیلئے بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،معاشی انصاف کے بغیرترقی ممکن نہیں ،ملکی مفاد کے خلاف کارفرما ہاتاھ کو اتفاق و اتحاد کی قوت سے روکنا ہوگا،ضرب عضب آپریشن کامیابی سے جاری ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے- رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ وطن کی سالمیت کیلئے ہمیں آپس کے اختلافات کوبھلا کر آگے بڑھناچاہیے اور ملکی تعمیر وترقی میں ملت کا ہر فرد کردارادا کرے-انہوں نے کہاکہ قائد مسلم لیگ(ن) وزیراعظم میاں نوازشریف نے وطن عزیز پاکستان کو قائداعظم کے ویژن کے مطابق صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بانے کا عزم کررکھا ہے اور ملک کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے تحفظ سے غافل نہیں،ہماری افواج وطن عزیز کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،آپریشن ضرب عضب جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ سرحدی کشیدگیوں سے بھی غافل نہیں -بیگم فرحانہ قمر نے کہاکہ حکومت عسکری قیادت اور پاکستانی عوام کے مابین مکمل ذہنی ہم آہنگی ہے اور اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بھی پیداہونیوالی تمام غلط فہمیاں دور ہوچکی ہیں ،اب حکومت اپنی انقلابی پالیسیوں پر تسلسل کے ساتھ عملدرآمد جاری رکھے گی-

متعلقہ عنوان :