شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جیٹ طیاروں سے بمباری؛ 40 دہشت گرد ہلاک

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 16 اگست 2015 17:33

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جیٹ طیاروں سے بمباری؛ 40 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیر ستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16اگست۔2015ء) پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 40 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس کے نتیجے میں 40 دہشت گرد ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔