چاغی میں سیکورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید،جوابی کاروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

اتوار 16 اگست 2015 19:50

چاغی میں سیکورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید،جوابی ..

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اگست۔2015ء) چاغی کے علاقے دالبدین قلعہ کرد میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ جوابی کاروائی میں 2 دہشتگرد بھی مارے گئے ۔اتوار کو ایف سی ذرائع کے مطابق دالبدین قلعہ کرد میں دہشتگردوں نے اچانک ایف سی کی پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید ہوگئے۔

ایف سی کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

(جاری ہے)

ایف سی کے ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی اہلکار معمول کے گشت پر تھے اچانک دہشت گردوں سے سامنا ہو گیاجنہوں نے ایف سی اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں3 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔جوابی فوئرنگ میں2 دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے۔سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی لاشوں کی شناخت کیلئے انہیں ہسپتال میں منتقل کر دیا۔شہید ہونے والے اہلکاروں کے جسد خاکی ضروری کارروائی کے بعد ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردےئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :