خضدار کے علاقے میں شادی کی تقریب میں زہریلا مشروب پینے سے دولہے سمیت2افراد جاں بحق

اتوار 16 اگست 2015 20:32

خضدار کے علاقے میں شادی کی تقریب میں زہریلا مشروب پینے سے دولہے سمیت2افراد ..

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اگست۔2015ء)خضدار کے علاقے میں شادی کی تقریب میں زہریلا مشروب پینے سے دولہے سمیت2افراد جاں بحق جبکہ 40بے ہوش ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق اتوار کو خضدار کے علاقے کنجھڑ ماڑی میں شادی کی تقریب کے دوران زہریلا مشروب پینے سے دولہا شاہ میر سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ 40سے زائد بے ہوش ہوگئے ۔لیویز نے نعشوں اورزخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔