سال 2014-15ء کے دوران موٹرویز او رہائی ویز پرٹول ٹیکس کی مد میں 13 ہزار 658 ملین روپے وصول کیے گئے ،بحالی اور دیکھ بھال کے کاموں میں مختلف شاہراہوں پر شمالی پنجاب میں ایک ہزار 752 ، جنوبی پنجاب میں ایک ہزار 19ملین روپے ، شمالی سندھ میں ایک 1309 ملین روپے جبکہ جنوبی پنجاب میں 1158 ملین روپے خرچ کئے گئے،ذرائع وزارت مواصلات

اتوار 16 اگست 2015 21:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اگست۔2015ء) وزارت مواصلات کے مطابق سال 2014-15ء کے دوران موٹرویز او رہائی ویز پرٹول ٹیکس کی مد میں 13 ہزار 658 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا ہے ۔ موٹر ویز سے 3138 جبکہ نیشنل ہائی ویز سے 10520 ملین روپے ٹیکس وصول کیا ہے۔ بحالی اور دیکھ بھال کے کاموں میں مختلف شاہراہوں پر شمالی پنجاب میں ایک ہزار 752 جبکہ جنوبی پنجاب میں ایک ہزار 19ملین روپے خرچ کئے گئے ہیں جبکہ شمالی سندھ میں ایک 1309 ملین روپے خرچ کئے گئے ہیں جبکہ جنوبی پنجاب میں 1158 ملین روپے خرچ کئے گئے۔

وزارت مواصلات کی جانب سے ٹول ٹیکس کی وصولی او رشاہراہوں کی مرمت ‘ بحالی اور دیکھ بھال کے سلسلے میں خرچ ہونے والی رقم کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت موٹر ویز اور نیشنل ہائی ویز سے 13658 ملین روپے ٹیکس وصول کیا جاتا ہے جن میں موٹر ویز سے 3138 ملین روپے جبکہ نیشنل ہائی ویز سے 10520 ملین روپے ٹال ٹیکس وصول کیاجاتا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت مواصلات کے مطابق شاہراہوں کی مرمت اور بحالی کے ساتھ ساتھ دیکھ بھال کے کاموں میں شمالی پنجا ب میں 1752 اور جنوبی پنجاب میں 1019 ملین روپے خرچ ہوتے ہیں ۔

شمالی سندھ میں 1308 اور جنوبی سندھ میں 1158 ملین روپے خرچ ہوتے ہیں جبکہ خیبر پختونخواہ میں 2099 ملین روپے ‘ بلوچستان میں 1458 ملین روپے ‘ گلگت بلتستان میں 17 ملین جبکہ موٹر ویز پر 594 ملین روپے خرچ ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :