نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 32 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی

اتوار 16 اگست 2015 21:25

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 32 رنز سے شکست ..

سنچورین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اگست۔2015ء) نیوزی لینڈ نے دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان جنوبی افریقہ کو 32 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی ، جنوبی افریقہ کی ٹیم 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا سکی ، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کو میچ میں 60 رنز بنانے پر مین آف دی میچ اور سیریز میں 102 رنز بنانے پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو سنچورین کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنا سکی ، نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل 60 ، کین ویلیم سن 25 اور جیمز نیشم 28 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کی جانب سے کیگیسو ریبدا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

178 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز ہی بنا سکی ۔ نیوزی لینڈ نے دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی ۔ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کو میچ میں 60 رنز بنانے پر مین آف دی میچ اور سیریز میں 102 رنز بنانے پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا ۔ دونوں ممالک کے مابین تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے 19 اگست کو سنچورین میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا ایک روزہ میچ بالترتیب 23 اور 26 اگست کو کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :