انسانیت چھوڑ کر بکریت اپنانے والا شخص

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 16 اگست 2015 22:17

انسانیت چھوڑ کر بکریت اپنانے والا شخص

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16اگست۔2015ء)بکریوں سے متاثر ایک شخص نے انسانیت چھوڑ کر بکریت اپنا لی مگر کچھ دن بعد ہی اس کی بس ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق تھامس تھاواٹیس بکریوں کے برتاؤ پر تحقیق کے لیے بکری بن گیا۔ اس نے تین دن ایک ریوڑ کا حصہ بن کر سوئس الپس پر گذارئے۔ تھامس کے لیے خصوصی طور پر ایسے اعضا بنائے گئے جسے پہن کر وہ آسانی سے چاروں ہاتھ پاؤں پر چلنے کے قابل ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس لباس کے ڈیزائنر نے اس کے لیے ایک مصنوعی پیٹ بھی بنا دیا تاکہ تھامس صاحب ساتھی بکریوں کے ساتھ گھاس بھی کھا سکے۔ تھامس نے بتایا کہ ایک دفعہ بکریاں اسے پیچھے چھوڑ گئی تو اُس نے ایک کلومیٹر دور چل کر انہیں چراگاہ میں ڈھونڈ لیا۔تھامس نے بتایا کہ پہاڑ سے نیچے اترنا انتہائی خطرناک تجربہ تھا، اگر میں گر جاتا تو میرے ہاتھ ہی نہیں تھے جس کی مدد سے خود کو روک سکتا۔ تھامس نے ایک کتاب بھی لکھی ہے، جس میں اپنے بکری بننے کے تجربے کو بیان کیا ہے۔ کتاب کا نام “گوٹ مین: ایک انسان ہو کر میں نے اپنی چھٹیاں کیسے گزاری؟” ہے۔