آئی فون اگر گاڑی کے بریک پیڈز کی جگہ استعمال ہوں تو؟

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 16 اگست 2015 22:46

آئی فون اگر گاڑی کے بریک پیڈز کی جگہ استعمال ہوں تو؟

پورٹ لینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16اگست۔2015ء)اوریگون۔ ایپل مصنوعات کے ویڈیو لاگر نے 2002 پورشے 911 کاریرا گاڑی کے بریک پیڈز کو آئی فونز سے بدل دیا۔ایوری تھنگ ایپل پرو ویڈیو لاگر ڈینئل دیکھنا چاہتا تھا کہ کیا آئی فون اتنے مضبوط ہیں جو کار کو روک لیں۔ ڈینئل نے سامنے کی بریکوں کے پیڈز کو آئی فون 5 ایس کے 4 ہینڈ سیٹس سے بدل دیاجبکہ رئیر بریک کے پیڈز کو 4 آئی فونز 4ایس سے بدلا گیا۔

اس کے بعدڈینئل نے “آئی بریکس” کو استعمال کرتے ہوئے مختلف سپیڈ پر گاڑی روکی۔20 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی روکنے پر کچھ گھساوٹ ہوئی۔40 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی روکی تو سامنے کے ٹائر میں آگ لگی گئی، جسے فوراً بجھایا گیا۔60 میل کی رفتار پر گاڑی روکنے کے لیے ڈینئل کو ایمرجنسی بریک لگانی پڑی۔

(جاری ہے)

شکر ہے ڈینئل نے ایمرجنسی بریک میں کوئی آئی فون نصب نہیں کیا تھا، ورنہ ہو سکتا ہے گاڑی روکنے کےلیے کسی درخت کی مدد لینا پڑتی۔

اس تجربے کے بعد ڈینئل نے آئی فونز کو بریک پیڈ سے الگ کیا تاکہ پتہ چلے کتنا نقصان ہوا ہے۔ فون کھول کر دیکھے گئے تو پتہ چلا کہ ایک آئی فون 4 ایس یونٹ ابھی بھی کام کر رہا تھا۔ڈینئل نے 4 ایس کو ٹینک سے تشبیہ دی۔یہ 4 ایس آن ہو گیا تھا اور ڈینئل کو اس کا بیٹری لوگو نظرآرہا تھا۔ ڈینئل کے مطابق آئی فون کے موبائل اچھی بریک ثابت نہیں ہوئے۔ کچھ دن پہلے ڈینئل نے ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس میں پتہ چلایا گیا تھا کہ آئی فون کے کتنے سیٹ اے کے 47 کی گولی روک لیں گے۔ اس کا جواب 6 سیٹ ملا تھا(تفصیلات اس صفحے پر)