Live Updates

سیاستدانوں کے ڈیروں اور حجروں پرحملوں کے واقعات پرایک نظر،پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کو ڈیرے پرحملہ کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق ‘25 سے زائد زخمی ہوئے ‘کلاچی میں خودکش حملے میں پی ٹی آئی رہنما صوبائی وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور سمیت 8افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ‘سوات میں عید پرخودکش حملے میں اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شمشیرجاں بحق ‘ بھکر میں رکن قومی اسمبلی رشیداکبر نوانی کے ڈیرے پر خودکش دھماکے میں 20افراد جاں بحق اور 50سے زائد زخمی ہوئے‘لیاری میں صوبائی وزیرجاوید ناگوری کے ڈیرے پر حملہ میں ان کے بھائی جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے

اتوار 16 اگست 2015 23:30

سیاستدانوں کے ڈیروں اور حجروں پرحملوں کے واقعات پرایک نظر،پنجاب کے ..

اٹک/کراچی/مینگورہ/سوات /بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اگست۔2015ء) پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کو ڈیرے پرحملہ کر کے نشانہ بنانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔دہشت گردوں نے اس سے پہلے بھی ڈیروں پرخودکش حملے کرکے کئی سیاسی رہنماوٴں کی جانیں لیں‘پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کو ڈیرے پرحملہ کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق جبکہ 25 سے زائد زخمی ہوئے ‘کلاچی میں خودکش حملے میں پی ٹی آئی رہنما صوبائی وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور سمیت 8افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ‘سوات میں عید پرخودکش حملے میں اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شمشیرجاں بحق ‘ بھکر میں رکن قومی اسمبلی رشیداکبر نوانی کے ڈیرے پر خودکش دھماکے میں 20افراد جاں بحق اور 50سے زائد زخمی ہوئے‘لیاری میں صوبائی وزیرجاوید ناگوری کے ڈیرے پر حملہ میں ان کے بھائی جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے کئی سیاستدانوں کے ڈیرے خون سے رنگ دیئے۔17اکتوبر 2013ء کو ڈیرہ اسماعیل خان کلاچی میں خودکش حملے میں پی ٹی آئی رہنما اور صوبائی وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور سمیت 8افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوئے۔2 دسمبر 2009ء کومینگورہ سوات میں اپنے حجرے پر عید ملتے ہوئے خودکش حملے میں اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شمشیرجاں بحق اور 18افراد زخمی ہوگئے۔

6اکتوبر 2008ء کو بھکر میں اْس وقت کے رکن قومی اسمبلی رشیداکبر نوانی کے ڈیرے پر خودکش دھماکے میں 20افراد جاں بحق اور 50سے زائد زخمی ہوئے۔ جبکہ (ن) لیگ کے رہنما رش کے باعث محفوظ رہے تھے۔25مئی 2015ء کو لیاری میں صوبائی وزیرکچی آبادی جاوید ناگوری کے ڈیرے پر حملہ ہوا، جس میں جاوید ناگوری کے بھائی جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔ اور اب 16 اگست کو اٹک کی تحصیل حضرو میں پنجاب کے وزیر قانون کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے حجرے میں ہونے والے دہشت گردانہ خودکش حملے میں ان سمیت 19 افراد جاں بحق جبکہ 25 سے زائد زخمی ہو گئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات