راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ ،سمونا ہیلپ فائنل میں پہنچ گئیں

پیر 17 اگست 2015 11:14

راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ ،سمونا ہیلپ فائنل میں پہنچ گئیں

ٹورنٹو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17اگست۔2015ء) رومانیہ کی سمونا ہیلپ راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق راجرز کپ کے پہلے سیمی فائنل میں رومانیہ کی سمونا ہیلپ اور اٹلی کی سارا ایرانی کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ۔

(جاری ہے)

نمبر 2 سیڈ سمونا ہیلپ نے پہلا سیٹ 4-6 سے جیت کر برتری حاصل کی اور دوسرے سیٹ میں مزید جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرکے سیٹ -چھ چار سے اپنے نام کرکے فائنل تک رسائی حاصل کی ۔ راجرز کپ کا دوسرا سیمی فائنل عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور سوئٹزر لینڈ کی بلنڈا بنسک کے درمیان کھیلا جائے گا ۔