لندن سے پاکستان آنیوالی دو خواتین زیرحراست ، کالعدم تنظیموں سے رابطے کا شبہ، پوچھ گچھ کے بعد والدین کے حوالے

پیر 17 اگست 2015 11:17

لندن سے پاکستان آنیوالی دو خواتین زیرحراست ، کالعدم تنظیموں سے رابطے ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) برطانوی حکام نے کالعدم تنظیموں سے رابطے کے شبہ میں پی آئی اے کی پرواز سے پاکستان آنیوالی دو لڑکیوں کو ہیتھرو ائیرپورٹ پر چیک آوٴٹ کے دوران حراست میں لے لیا۔ دونوں لڑکیاں پی آئی اے کی پرواز پی کے سات سو اٹھاسی سے کراچی آ رہی تھیں۔ ایک گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق لندن پولیس نے ہیتھرو ائیرپورٹ پر چیکنگ کے دوران پچیس سالہ آمنہ اور اس کی سولہ سالہ ساتھی کو حراست میں لے لیا دونوں لڑکیاں پی آئی اے کی پرواز پی کے سات سو اٹھاسی سے کراچی آ رہی تھیں، پولیس کارروائی کی بنا پر پرواز ایک گھنٹہ دس منٹ کی تاخیر سے کراچی کے لئے روانہ ہو سکی۔

لندن پولیس نے لڑکیوں کو ایک گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد والدین کے حوالے کر دیا۔ دونوں چند روز سے لاپتہ تھیں۔ ان کے گھروالوں نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ والدین نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ دونوں کے کالعدم تنظیموں سے رابطے ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :